ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے کے آر مارکیٹ کے دکاندار اپنے گاہک کھودئے، اکثر گاہک قریبی تاجروں سے ضروریات کی چیزیں خریدنے کے عادی بن گئے ہیں

طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے کے آر مارکیٹ کے دکاندار اپنے گاہک کھودئے، اکثر گاہک قریبی تاجروں سے ضروریات کی چیزیں خریدنے کے عادی بن گئے ہیں

Thu, 03 Sep 2020 10:57:04    S.O. News Service

بنگلورو،3؍ستمبر (ایس او نیوز) پچھلے دو مہینوں سے بند رہنے کے بعد شہر کے خلاصی پالیم میں واقع کے آر مارکیٹ یکم ستمبر سے گاہکوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔آج دوسرے دن بھی اس مارکیٹ میں گاہکوں کی چہل پہل بہت کم دکھائی دے رہی تھی جس سے یہاں کے دکانداروں کو کافی مایوسی ہوئی ہے۔کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مقامی مارکیٹوں کی بھرمار ہوگئی ہے۔گاہک اپنی ضروریات کی چیزیں ان مقامی مارکیٹوں ہی سے خریدلیتے ہیں اور کے آر مارکیٹ جیسے مارکیٹوں کو خریداری کے لئے آنا گاہکوں نے ترک کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے کے آر مارکیٹ کے دکانداروں کو زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔شہر بنگلور کے اطراف واکناف کے کاشتکار اپنی زرعی پیداوار لے کر کے آر مارکیٹ آتے تھے لیکن کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران اکثر کاشتکار اپنی پیداوار قریبی مقامی مارکیٹوں ہی میں فروخت کرنے لگے ہیں۔اکثر لوگ مقامی مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کا کاروبار شروع کرلیا ہے۔یہ تمام نئے تاجر ہیں۔جب گاہکوں کو اپنی رہائش گاہوں سے قریب مقامی مارکیٹوں میں ہی مناسب قیمت پر ان کی ضروریات کی چیزیں مل رہی ہیں تو وہ بھلا کیوں کے آر مارکیٹ آئیں گے۔ اگر آئندہ بھی ایسی ہی صورتحال رہی تو کے آر مارکیٹ کے اکثر دکاندار بالخصوص سبزیوں اور پھلوں کی تجارت کرنے والے تاجر اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔کورونا کے دوران کے آر مارکیٹ بند ہونے سے قبل ہر شب یہاں 200 سے زیادہ ٹرک آکر مال اتارتے تھے لیکن کل منگل کی شب صرف50ٹرک آئے اور مال ان لوڈ کیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مارکیٹ میں تجارت کس قدر متاثر ہوئی ہے۔اس مارکیٹ کو تملناڈو سے بھی گاہک اور تاجر آتے تھے لیکن ان کی آمد ورفت بھی بند ہے۔شہر کے اکثر ہوٹلس اور ریسٹورنٹس کے مالکان اپنی ضروریات کی چیزیں اس مارکیٹ سے خریدا کرتے تھے لیکن لوگ ان ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس ہی میں کھانے پینے سے پرہیز کررہے ہیں جس کی وجہ سے بھی کے آر مارکیٹ کی تجارت متاثر ہوئی ہے۔ اس مارکیٹ کے کئی تاجروں نے بتایا کہ پچھلے148 دنوں سے مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے ہم اپنے گاہک گنوا بیٹھے ہیں۔


Share: